ن لیگ کے جہانگیر ترین کیساتھ رابطے؟ احسن اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی کی حد تک ہوگا، مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں، جہانگیرترین سے کوئی رابطہ نہیں یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ جیت نے ثابت کردیا ہے 19 فروری کو نیازی حکومت نے ووٹ چوری کیے تھے۔ڈسکہ انتخابی نتیجے نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ ووٹ چورہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں۔

جہانگیر ترین کا طوفان شاید پنجاب میں تبدیلی کی حد تک ہی ہوگا۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین یا کس کو پارٹی میں شامل کرنا یا نہیں، یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، ابھی ایک آدمی نے کسی جماعت میں شامل ہونے کی بات ہی نہیں کی تو میں کیسے اس پر تبصرہ کرسکتا ہوں،؟ انہوں نے کہا کہ جب شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزیکشن کو منی لانڈرنگ بنایا جارہا تھا، ہم اس وقت بھی کہتے تھے یہ غلط ہے، آج اگر جہانگیرترین کو کہیں کہ وہ فراڈیہ ہے ،اس نے فراڈ کیا ہے، میں اس کو تسلیم نہیں کرتا، اگر جہانگیرترین نے چینی کی قیمتیں بڑھائی ہیں تو اس کو اس کیس میں پکڑیں اور چینی کی قیمتیں کم کروائیں۔اس کوکسی اور کیس میں پکڑا گیا ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی اس کا چینی کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم نے جہانگیرترین سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، نہ ہی انہوں نے کوشش کی ہے۔ رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب گیلانی الیکشن لڑ رہا تھا تو اس میں ترین کا کوئی تعلق نہیں تھا ، پی ٹی آئی کے 50 فیصد لوگوں نے رابطہ کیا تھا، وہ استعفے دینے کو اور الیکشن لڑنے کو تیار ہیں، اگر مسلم لیگ ن ان کو ٹکٹ دینے کی حامی بھر لے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button