اپنے موقف پر قائم ہوں، اگر غلط ہوتا تو بیان واپس لیتا،جاوید لطیف ڈٹ گئے، حیران کن اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 73 برس سے غداری کے ٹائیٹل دیئے جاتے ہیں ، اپنے موقف پر قائم ہوں اگر غلط ہوتا تو بیان واپس لیتا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے باوجود کہا جارہاہے کہ اندرونی حالات درست نہیں ، جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں ان کو سوچنا چاہیئے ، ایسے پالیسیاں نہ بناوَ کہ غدار پیدا ہوں۔ن لیگی رہنماء نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا ان کی زندگی کو خطرہ ہے لیکن ریاست نے کچھ نہیں کیا ، عوامی نمائندہ ہونے کا حق اس وقت تک ادا نہیں ہوتا جب تک حقائق بیان نہ کیے جائیں۔

دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اس کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ، اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں ، اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں ، لاہور ہائی کورٹ میں ایم این اے میاں جاوید لطیف کی مقدمہ کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خدا کا خوف کریں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ، ہماری حب الوطنی ،حب الوطنی ہے یا حب الشخصیت ہے ؟ شخصیات تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن گریبان میں جھانکنا ضروری ہے ، اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں ، اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں ، ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام مسل کے رکھ دیں گے ، کیوں کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے۔جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کے پاس فورم موجود ہیں وہاں جائیں ، جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اسکے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ، پہلے ملک اور آئین کے خلاف باتیں کرتے ہیں پھر ریلیف کے لیے آجاتے ہیں۔ بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے لاہور ہائی کورٹ مین دائر اخراج مقدمہ کی اپنی درخواست واپس لے لی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button