اداکارہ میرا کے پاگل خانے داخل ہونے کی اصل کہانی سامنے آگئی

نیویارک (نیوز ڈیسک)اداکارہ میرا کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی مینٹل اسپتال میں نہیں بلکہ امریکہ میں اپنے سسرال میں موجود ہوں،انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی ٹی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں، والدہ کا ویڈیو بیان غلط فہمی کے بیان پر سامنے آیا ،جس کی وجہ سے میڈیا میں تمام بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کام نہیں دیا جا رہا ہے، رمضان ٹرانسمیشن سے بھی کٹ کیا، میری فلم باجی سپر ہٹ ثابت ہوئیں اس کے باوجود میں میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،

میں ڈپریشن کا شکار ہو جلد وطن واپس آ جاؤں گی۔ قبل ازیں ق اداکارہ میرا کی والد نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کو پاگل خانے میں داخل نہیں کروایا گیا ہے۔انہوں نے میرا کے مینٹل ہسپتال میں داخلے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فون پر میرے سننے میں غلطی ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کو پاگل خانے کے بجائے میڈیکل کیئر سینٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بزرگ خاتون ہوں، سننے میں مشکل پیش آتی ہے، فون پر سننے میں غلطی ہوئی۔ میرا نے ساتھی فنکارعمران عباس کو ٹیلی فون کرکے بھی اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں عمران عباس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذہنی حالت کا مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے۔عمران عباس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میرا کے کئیریر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مذاق خودکشی پر بھی مجبور کر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سوشل میڈیا سمیت مین سٹریم میڈیا پر بھی کافی گردش کر رہی تھیں کہ امریکی ڈاکٹرز نے ادکارہ کوپاگل قرار دےدیا ہے اور اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button