مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں،خاتون کالر کی وزیر اعظم سے درخواست

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے درخواست کی کہ مہنگائی کم نہیں ہوتی تو گھبرانے کی اجازت دے دیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کوگھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔ٹیلی فون پر براہ راست ایک کالر کے سوال”میں گھریلو خاتون ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، گزارا مشکل ہورہا ہے،سکولوں کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں،ڈالر کی قدر کم اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے ، رمضان شریف آرہا ہے،

بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں، اگر آپ مہنگائی کو کم نہیں کرسکتے، تو پھر آپ جو پہلے د سے کہتے آرہے ہیں گھبرانا نہیں، تو پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔“کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ بات کی جس پر ہماری ساری توجہ ہے، باقی ساری چیزیں ایک طرف مہنگائی ایک طرف ہے، مہنگائی انتظامیہ کا مسئلہ ہے، ایک مہنگائی یہ ہے کہ کسان اپنی سبزیاں ، پیداوار ایک قیمت پر فروخت کرتا ہے، لیکن جب وہ چیز مارکیٹ میں پہنچتی ہے تو اس میں بڑا فرق آجاتا ہے۔ مڈل مین سب سے زیادہ پیسے بنا رہا ہے، اس کا ہم توڑ لے کر آئے ہیں، ہم اب براہ راست چیزیں لوگوں تک پہنچائیں گے، مہنگائی کی تیسری وجہ روپیہ مہنگا ہونا ہے، ہمارے آنے سے قبل روپیہ 107روپے کا تھا، 2018ء میں بڑھ کر160روپے کا ہوگیا، اب معیشت مستحکم ہورہی ہے، روپیہ مضبوط ہوگیا ہے جس سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کم ہوگئی ہے،ڈالر بڑھنے سے اس کا اثر بجلی پر بھی پڑا ،آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے، جس سے بجلی مہنگی ہوگئی۔اور امپورٹڈ اشیاء مہنگی ہوگئیں۔گندم میں خسارہ ہوگیا، ایک سال میں 40لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا پڑی۔پاکستان میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں، قائداعظم نے بھی ان کی بات کی تھی، یہ ذخیرہ اندوز اور سٹہ باز ہیں، چینی پڑی ہوتی ہے لیکن قیمت بڑھ جاتی ہے، مافیاز جان بوجھ کر مہنگائی کرتے ہیں۔انہوں نے کالر کا نام لے کرہدایت کی آپ گھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم اس پر سارا وقت کام کررہے ہیں، اس سال ہم انقلابی زرعی

پالیسی لے کرآرہے ہیں سارا زرعی سیکٹر تبدیل کردینا ہے۔ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پہلے پتا چل جائے گا کہ کس موسم میں کس چیز کی کمی ہوجاتی ہے اور بحران پیدا ہونے سے قیمتیں اوپر نہ چلی جائیں۔انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔انہوں نے مزیدسوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں رمضان شریف میں ورزش روزہ افطاری سے پہلے کرتا ہوں، رمضان شریف میں سب کو ورزش کرنی چاہیے، رمضان شریف میں ورزش کے بغیر روزہ رکھنا ، مطلب آپ رمضان کو ضائع کررہے ہیں، یہ سو کر رمضان گزار دیتے ہیں ٹھیک نہیں، بلکہ رمضان المبارک کے بعد آپ کو ذہنی

اور جسمانی دونوں طرح سے طاقت ملنی چاہیے، اگر آپ صحیح معنوں میں رمضان گزارتے ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہماری معیشت مستحکم اور روپیہ مضبوط ہورہا ہے، پاکستان میں پہلی بار ہوا ہم نے شوگرمافیا پر ہاتھ ڈالا، پہلے کبھی انکوائری نہیں ہوئی تھی، اب انتقامی کاروائیوں کا شور اٹھے گا ،ہم نے شوگر ملز میں 50فیصد شیئرز والوں کی تحقیقات کیں۔اس کا مقصد پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے نکالنا ہے۔چینی جب 26سے بڑھتی ہے تو تھوڑے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button