این آراو ادارے دےرہےہیں، عمران خان کچھ نہیں کرسکتا، مریم نواز جلد بیرون ملک چلی جائیں گی

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آراو مل گیا، جلد باہر چلی جائیں گی، ہوسکتا ہے کہ مریم نوازڈسکہ الیکشن کروا کے باہر چلی جائیں،مریم نواز اسی لیے خاموش ہیں،مریم نواز کو خبر کردی گئی کہ معاہدہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف این آراو کے تحت باہر گئے ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، اگلے معاہدے میں خرابی تب پیدا ہوئی جب مریم نواز کو نہیں جانے دیا گیا، عمران خان ڈٹ گئے، اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز بھی جائے گی، کب جائیں یہ مجھے نہیں بتایا، سسٹم این آراو دے رہا ہے،

ادارے این آراو دے رہے ہیں، عدالت ہی کسی سے ضمانت لے لیتی ہے، کوئی کیا کرسکتاہے؟وزیراعظم کا ان پر کنٹرول نہیں ہے ۔وزیراعظم پارٹی اور افسر شاہی پر کنٹرول نہیں ہے، 30سے 35ایم این ایز پر عمران خان کا کنٹرول نہیں ہے، اب شیخ رشید تو جہانگیرترین کے خلاف بات نہیں کرتے، وزراء کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے بات کرو۔پیپلزپارٹی سے کام کرنے کی حد تک تعلقات بنائیں، جنگوں میں بھی بات چیت جاری رہتی ہے۔ آج ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ آپ پہلے کہتے تھے کہ حفیظ شیخ کی پاکستان میں کوئی چیزنہیں ہے، حفیظ شیخ کو جس طرح نکالا، اس طرح نہیں ہوتا، شبلی فراز نے کہہ دیا وہ تو اب وزیر نہیں ہیں۔ان کو اس بات پر بخار ہوگیا۔ ڈسکہ الیکشن کروا کے مریم نواز چلی جائیں گی، مریم نواز کو خبر کردی گئی ہے کہ آپ کیلئے کوشش ہورہی ہے۔اسی لیے خاموش ہیں، نوازشریف معاہدہ تو کرکے گئے تھے، معاہدہ ہوچکا ہے لیکن درمیان میں ایک آدمی کھڑا ہے۔ڈسکہ الیکشن بھی ہونا ہے اورکورونا کی چوتھی لہر کا بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے گزشتہ دنوں لاہو رہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز سے بہتر اس ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا، اس وقت مسلط ٹولے سے نجات کی ضرورت تک مریم جدوجہدمیں شامل رہیں گی، آپ لوگ فکر نہ کریں مریم آپ کے علاج کیلئے یہاں موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button