سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،بڑی کامیابی حاصل کرلی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button