انتہائی افسوسناک خبر، 84پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وبا نے ملک میں کورونا سے مزید 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 506،

خیبر پختونخوا 2 ہزار 417، اسلام آباد 574، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار 197، خیبر پختونخوا 90 ہزار 262، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار 173، پنجاب 2 لاکھ 28 ہزار 356، بلوچستان 19 ہزار 679، آزاد کشمیر 13 ہزار 176 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویڈ 19 کے 2 ہزار 486 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس وبا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہوگئی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 84 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں، سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار 382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 500 ہوگئی ہے، جن میں سے 3 ہزار 490 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button