شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، نعشوں کے ڈھیر لگ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)لاڑکانہ میں باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق بھینس کالونی کے مقام پر باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی اور اس کے ٹکراؤ کے باعث بس کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری یہ بس مراد واہن سے لالو رائنک جا رہی تھی۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں ​حادثے کے مقام پر پہنچیں اور بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔دوسری جانب ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے نزدیک بارات میں شامل دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ جنید قاضی بارات لے کر کراچی جارہا تھا کہ ٹرک سے اس کی کار ٹکرا گئی۔کار میں سوار چار باراتی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت دانش، دانیال اور ماجد کے نام سے ہوئی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button