تھلیسیمیا کے بچوں کیلئے11 اپریل کو بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد، خون عطیہ کرنے کی اپیل

راولپنڈی(وہاب علوی سے)ہمدرد بلڈ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور ٹیلیٹیڈ ورلڈ کے زیر اہتمام 11 اپریل کو راولپنڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،نوجوانوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمدرد بلڈ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور ٹیلیٹیڈ ورلڈ کے زیر اہتمام 11 اپریل کو جمیلہ سلطانہ فائونڈیشن راولپنڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کی جارہا ہےجس میں گردونواح کے نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ تھلیسمیا کے مریض بچوں کو ہر ہفتے 1 بوتل خون کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کراس میچنگ کی جائے گی اور خون عطیہ کرنے والوں سے خون کا عطیہ لیا جائے گا کیمپ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔بلڈ ڈونیشن کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تھلیسمیا کے بچے آپ کے عطیہ خون کے منتظر ہیں ان کا ساتھ دیں کیونکہ وہ بچے بھی ہمارےہی ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 11 اپریل بروز اتوار مکان 212 جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن ، اسٹریٹ 12 لین 6 ، چکلالہ سکیم 3 چکلالہ ہاؤسنگ سکیم 3 ، راولپنڈی میں کیا جائے گا جس میں خون عطیہ کرکے اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button