ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کرنے کے بعد EZShifa نے اپنا ڈاکٹر کیاسک کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پناہ گاہوں میں ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کرنے کے بعد EZShifa نے راولپنڈی میں اپنا ڈاکٹر کیاسک کا افتتاح کر دیا ، جہاں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ماہر ڈاکٹر سے مشورہ انتہائی کم فیس میں کیا جاسکے گا ۔ افتتاح کے موقع پر CEO EZShifa سمیت MD PakDatcom برگیڈیئر سید ذوالفقار علی، ورلڈ بنک سے علی شہریار سمیت DU Telecom سے سید علی اور موبی لنک سے سید حسن رضا نے شرکت کی ، اسکے علاؤہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس جدید نظام صحت کو دیکھا اور ای زی شفا کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر سی ای او ایزی شفا سید سجاد کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ پاکستان میں سستا اور بہترین علاج عام کرنے میں حکومت اور سول سوسائٹی کی مدد جاری رکھے گا، ایم ڈی ڈیٹا کام نے ایزی شفا کی کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اپنا ڈاکٹر کیاسک پاکستان میں سستا اور بہترین علاج فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button