اسلام آباد میں صرف24گھنٹوں کے دوران کتنے بچے کورونا کا شکار ہوگئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 بچے کورونا وباء کا شکار ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 ہزار460 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے میں ایک سے 10 سال کے 71 بچے کورونا وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔اسکے علاوہ اسلام آباد میں ، 11سے 20 سال کی51 بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فی صد سے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 066 ہزار 72 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 767 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی اور اُس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔اس سے قبل 6 جون 2020 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 734 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ64 ہزار 607 ، پنجاب میں 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں 84 ہزار 609، اسلام آباد میں 55 ہزار 594، بلوچستان میں 19 ہزار 497، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 447 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button