چین اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہاہے کہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے،دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کررہے ہیں ،ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان دس چائنیز کمپنیز سے ملے ۔سفیر نے کہاکہ پاکستان نے چائنیز کمپنیز کو خوش آمدید کہا، پاکستانی

حکومت کی پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت کاری قابل ستائش ہے، ہر کوئی جانتا یے ترقی کی راہ پر دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام مِل کر کام کر رہے ہیں۔چینی سفیر نے کہاکہ ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے گزستہ سال چینی دورے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو اس سمت میں ڈال رہے ہیں جس کی حکومتِ پاکستان کو ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی جانب سے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی پیک کے تحت پاور پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button