حکومت کی جانب سے 60سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بڑا ریلیف، ویکسین کے حوالے سے شاندار خبرسنادی

پشاور(نیوز ڈیسک )صوبہ خیبر پختونخوا میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی شرط ختم کردی گئی ، حکومت نے صوبے بھر میں تمام اسپتالوں کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ، ویکسین لگوانے والوں کے شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ لازمی رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے صوبے کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی بغیر کوڈ اور سینٹر کی رجسٹریشن کے کورونا ویکسی نیشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،

جس کا فیصلہ نادرا کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی سست روی کے باعث کیا گیا ، محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں اور کورونا سینٹرز کو اس بارے میں کیے گئے فیصلے سے آگاہ کردیا۔بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسی نیشن کے لئے 1166 رجسٹریشن کروانے کے باوجود کئی مسائل سامنے آرہے تھے ، بعض معمر شہریوں کی رجسٹریشن تو ہوگئی تھی اور ان کے سینٹرز کی نشاندہی بھی بذریعہ میسج ان کو موصول ہوگئی تاہم ان کا رجسٹریشن کوڈ نمبر جاری نہیں کیا گیا جب کہ بعض شہریوں کی شکایات تھی کہ ان کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کے بعد ان کو اپنے قریبی رہائشی علاقے کی بجائے کسی دور دراز گاؤں میں قائم سینٹر بتایا گیا جہاں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے جانا بہت مشکل ہے کیوں کہ انہیں دوسرے ضلع کے مراکز کی بھی نشاندہی کی گئی تھی جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلاء کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں یومیہ 4 ہزار 300 افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا جب کہ صوبے میں اب ت 15 ہزار 217 افراد کو عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button