ترکی نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا، ترک لڑاکا طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترکی کے جنگی طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ اپنی دوستی نبھا دی، ترکی کے پائلٹس اور جنگی طیاروں کا خصوصی گروپ پاکستان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترکش پائلٹس کا گروپ "سولو ترک” یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ "سولو ترک” ایف 16 جنگی طیاروں کے ذریعے فضاء میں مسحور کن کرتب دکھانے کیلئے مشہور ہے۔ترک پائلٹس کا یہ گروپ ماضی میں بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کر چکا۔

دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ اب 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی اور اوقات پہلے ہی واضح کیے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button