فی تولہ سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا، ہوشربا تفصیلات

کراچی(نیوز ڈیسک)بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں تین ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1735 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد

1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 91 ہزار 906 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 680 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 400 اور دس گرام کی قیمت 91 ہزار 220 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button