کراچی کے نوجوان نے اپنے گھر میں ہی ویدر اسٹیشن بنالیا
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد کے ایک نوجوان نے اپنے گھر میں ہی ذاتی ویدر اسٹیشن بنا لیا۔پاکستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے حوالے سے محکمہ موسمیات ہی معلومات فراہم کرتا ہے لیکن کراچی میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے انتہائی محنت سے اپنے گھر میں ہی ذاتی ویدر اسٹیشن بنا لیا ہے جس کی مدد سے وہ لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی معلومات فراہم کرتا رہتا ہے۔کراچی کا نوجوان اویس احمد بارش کی پیمائش سے لے کر ہوا کی رفتار، شہر کا درجہ حرارت اور موسمیات تغریرات کے حوالے سے معلومات شہریوں کو فراہم کرتا رہتا ہے۔اویس حیدر نے ایک رین
گیج کی خریداری کے بعد اپنے گھر کی چھت پر ہی ویدر اسٹیشن کا آغاز کر دیا۔جو دیکھتے دیکھتے ایک نیٹ ورک میں بدل گیا۔اویس حیدر کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو بنانے میں تقریبا 2 لاکھ روپے کا ذاتی خرچہ کیا گیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اویس حیدر ایک ویب سائٹ اور فیس بک پیج بھی چلا رہے ہیں جس کے ذریعے یومیہ بنیادوں پر ملک بھر میں موسم کی بروقت پیش گوئی سے شہریوں کو مدد ملتی رہتی ہے۔بارشوں کی صورت میں محکمہ موسمیات شہر کی تین آبزرویٹریز کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے جبکہ پاک ویدر سے منسلک نوجوان مختلف مقامات سے ادارے کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔