پنجاب میں تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد شفقت محمود ایک بار پھر طلبا کے’’ جانی‘‘ بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔وفاقی وزیر کے اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر طالب علموں کی جانب سے ٹویٹس کا انبار لگ گیا۔چونکہ ابھی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو دیگر صوبوں کے طلباء نے دلچسپ انداز میں ناراضی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے کہا کہ ’شفقت محمود جانی وڈا وڈا لو ہو گیا۔

کچھ صارفین کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر شفقت محمود سے ناراض ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے شفقت محمود سے دوبارہ دوستی کر لی۔ایک صارف نے کہا کہ شفقت محمود طالب علموں کو کبھی مایوس نہیں کرتے۔ایک اور طالب علم کی جانب سے بہت دلچسپ ٹویٹ کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button