لیگی رہنما نے ووٹ بیچنے کے بدلےکتنےکروڑ کی پیشکش ، پی ٹی آئی رہنما ثبوت سامنے لے آئے

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبداسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی میں ووٹ بیچنے کی آفر کے ثبوت جمع کروا دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جس کے لیے انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے واٹس اپ میسجز بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے ، یہ انکشاف ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی،اور اب عبداسلام آفریدی

نے ووٹ بیچنے کی آفر کے ثبوت جمع کروا دئیے ہیں،۔عبداسلام آفریدی نے واٹس ایپ میسجز کے سکرین شاٹس اور آڈیو میسجز الیکشن کمیشن کمیٹی میں جمع کرائے،الیکشن کمیشن نے عبداسلام آفریدی سے ووٹ کے بدلے 8 کروڑ کی آفر سے متعلق ثبوت مانگے تھے۔عبداسلام آفریدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عباس آفریدی کو ووٹ ڈالنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطے کیے گئے۔الیکشن کمیشن رابطہ کرنے والے افراد کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا ووٹ خریدنے کے لیے انہیں 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی ، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے۔ اس ضمن میں عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی تاہم میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے ، اس انکشاف کے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت مانگ لیے ، عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button