یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے اور نااہلی بھی نہیں ہوگی، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ بن جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست مسترد کردی گئی ، تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست 22 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے وڈیو

میں موجود افراد کودرخواست میں لازمی فریق بنانے کی ہدایت کردی ، یوسف رضا گیلانی ، علی حیدر گیلانی اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے اسے حکومت کی ایک اور ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا راستہ روکنے کا ایک اور حکومتی “حربہ” ناکام ہوا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن نہیں روکے گا۔غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ اب یہ بھی نوٹ کر لیجیے کہ گیلانی چئیرمین سینیٹ بھی بن جائیں گے اور نااہلی بھی نہیں ہو گی۔گیلانی بھی دل ہی دل میں کہتے تو ہوں گے۔۔۔ “روک سکو تو روک لو”۔۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست گزار عالیہ حمزہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹربیونل میں کئی کئی سال کیسز چلتے ہیں لیکن فیصلہ نہیں ہوتا ، مریم نواز اور امیدوار کے بیٹے کا اعترافی بیان قوم نے سنا ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن مین پنجاب سے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیے کہ خفیہ رائے دہی انتخابات کا حسن ہے اور ووٹر کی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے ، 2018 میں ویڈیو اسکینڈل آیا تھا جس میں بتایا گیا پیسہ چلا ہے اور الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ویڈیو لوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی ، برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں ، کیوں کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو ، جس کے لیے آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ، جب کہ حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button