تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت فیصلہ مسترد کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے ، کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مائیکرولاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔جب کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا ، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button