کورونا کے بڑھتے کیسز، تعلیمی ادارے کتنے دل کیلئے بند کردیئے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے 15سے28مارچ تک بند رہیں گے۔معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔اسلام آباد میں دفاترمیں 50فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔

شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔این او سی کے اجلاس میں 15مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، کیسز بڑھنے سے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں کورونا کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے، شہری گھر سے باہر فیس ماسک ہر صورت پہنیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی جاری رہے گی، تفریحی مقامات کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے سینما گھروں اور شادی ہالز کو نہیں کھولا جاسکتا۔ سنیما ہالز کو 15 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، ہوٹلوں کے اندر کھانے پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ شادی ہالز کے حوالے سے بھی پالیسی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات کے 10 بجے کے وقت کی حد فوری نافذ کر دی گئی۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں لیکن پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے، اسلام آباد ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور پشاور میں تعلیمی ادارے 15 مارچ بروز پیر 2 ہفتوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں، تمام تعلیمی ادارے 28 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔ جن اداروں میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button