جو وزیراعظم تکبر سے بات کرتا تھا آج ہر رکن سے بھیک مانگ رہا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو وزیر اعظم تکبر سے بات کرتا تھا آج ہر رکن سے بھیک مانگ رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس سیاسی خرابی کا ذکر پہلے بند کمروں میں ہوتا تھا اب ٹی وی پر ہوتا ہے۔ سیاست میں مداخلت کو بند کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ وزیراعظم صرف ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لیتا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر اقتدار ہوگا تو عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف نے شرافت کی سیاست کا درس دیا، حق بات کرنے کی بھی تلقین کی، خرابیوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور اپنا حق چھیننا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہے، اپنی کار میں اکیلے آنے کی بجائی500 افراد لائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button