وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ترین ملاقات

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات، اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی اور ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔اس سے قبل 25 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ان کی اخلاقی جرات کا ثبوت ہے، ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارا جو حصہ تھا وہ ہمیں ملا ہے، ہم کے پی میں اور پاکستان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات کی سیاست کرتے ہیں، مفادات کی سیاست نہیں کرتے، ہم اصولوں پر اور اپوزیشن مفادات پر سیاست کرتے ہیں، یہی اصل فرق ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button