حکومت یا پی ڈی ایم ، سینیٹ الیکشن میں کس کی حمایت کرینگے، تحریک لبیک نےفیصلہ سنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ جس دن وہ میدان میں آئیں گے یہ تمام چور اکٹھے ہوجائیں گے کیونکہ یہ لوگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پھر تاریخ نے دیکھا کہ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والوں نے مل کر عمران خان کی حکومت تباہ کرنے کی کوشش کی۔

‘انہوں نے کہا کہ ‘ایک سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا خرید و فروخت کر رہا ہے اور رکن اسمبلی کو بتا رہا ہے کہ آپ نے یا ہمیں ووٹ دینا ہے یا ووٹ ضائع کرنا ہے اور ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ان خاندانوں کا ہر چھوٹا بڑا شخص اس کام میں باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مافیا ہے جس سے ان اراکین اسمبلی کی جانوں کو خطرہ ہے، سندھ میں آج جو کچھ ہوا وہ بھی سب نے دیکھا، ایک رکن سندھ اسمبلی کی ویڈیو میں جو پس منظر تھا وہی پس منظر آج ٹوئٹر پر گردش کرنے والی تصاویر میں بھی نظر آیا جس میں پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بیٹھی نظر آرہی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان اراکین کو کون اغوا کرکے لے کر گیا ہے اور ویڈیوز کہاں بنائی گئیں۔’دوسری جانب وفاقی وزرا نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی وزرا ریفرنس فائل کرنے پہنچے الیکشن کمیشن کا دفتر بند تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج جو شرمناک ویڈیو سامنے آئی ہے، اس سے سینیٹ انتخابات کے سسٹم پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے، سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔واد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے سال اسے استعمال کریں گے۔ ویڈیو آنے کے بعد کیا حالیہ الیکشن اسی طرح ہونے دیں؟ پی ڈی ایم کے پاس اخلاق والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آج علی حیدر گیلانی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے آئے تھے لیکن الیکشن کمیشن کا دفتر ہی بند پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن آفس میں کوئی نہ کوئی افسر موجود ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button