دو امریکی بہنیں دو بھائیوں سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

چکوال (نیوز ڈیسک) دو امریکی بہنیں تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں سے شادی کرنے پاکستان ، تلہ گنگ پہنچ گئیں.ایک بھائی کی شادی چار ماہ قبل ہوچکی ہے اوردوسرے کی چند دن میں متوقع ہے ، ایک دلہن امریکا میں سکول ملازم اور دوسری پولیس افسر ہے جبکہ دونوں بھائی مجاہد اور نعمان درزی ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے مجاہد نے بتایاکہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن کچھ سپیشل جوڑے تلہ گنگ بنتے ہیں، اپنی بیگم

کو بتایا کہ خوش رہنے کے لئے آپ کو میرا مذہب قبول کرنا ہوگا۔مجاہد کی بیوی جنیفر(اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام دعا فاطمہ) نے بتایا کہ نعمان نے انہیں پروپوز کیا اور سادہ سے الفاظ میں کہا کہ آپ میرے ساتھ شادی کریں گی جس کے جواب میں میں نے ہاں کردی۔د ولہا کاکہناتھا کہ سب سے پہلے انسٹاگرا م پر رابطہ ہوا، بات چیت ہوتی رہی، دولہن سے بات چیت کے بعد اس کے بھائی سے بات چیت کی اور پھر پاکستان آگئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button