تبدیلی سرکار نے ن لیگ کے 3ادوار کا قرضہ 2 سالوں میں ہی لے لیا
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا، صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ لوگ تبدیلی کو نہیں آج پرانے پاکستان کوترس رہے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، بجلی ، تیل ، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، حکومت نے ن لیگ کے تین ادوار کا قرضہ دوسالوں میں لیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس ہے۔میرحاصل بزنجو نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں، اسی طرح میانوالی میں گل حمید روکھڑی کا انتقال ہو گیا ہے،
اللہ پاک ان کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی بات کریں تو دکھ کے سواکچھ نہیں ،ایسی حکومت جس کو نہ گورننس آتی ہے ، حکومت کے ان دوسالوں میں ہمیں کوئی ایسی چیز نہیں ملتی جس کی ہم تعریف کریں۔عام آدمی کی زندگی تنگ کردی گئی ہے ۔تانگے بان، ریڑھی بان، مزدور، عام آدمی ،بیوہ یتیم، مریض کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے، شاید تاریخ میں اس کی دوسری مثال نہیں ملتی، ہم خونمائی کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے، لیکن کیا کریں جب ہم ان کی کارکردگی کا موازنہ ن لیگ کے دور سے کرتے ہیں، تو کہنا پڑتا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں جو ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہوئے، پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ان حکومت کی سب سے بڑی جو بات خلاف جاتی ہے، انہوں نے سی پیک کا مذاق اڑایا، اور سی پیک پر الزامات لگائے، ان کے حواری الٹے ہوگئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وفاق یا پنجاب کے کسی ایک منصوبے میں کرپشن نہیں ہوئی۔ہمارے خلاف بڑا پروپیگنڈا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے، چینی کی قیمت 100سے اوپر چلی گئی، اب امپورٹ کی جا رہی ہے، پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی، برآمدات کا فائدہ ان کی جیبوں میں جا رہا تھا۔تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ گندم کی کٹائی کا سیزن ختم نہیں ہوا، لیکن گندم ہے نہیں،ان کے وزیر کہتے ہیں کہ 66لاکھ ٹن گند م اکٹھی کی لیکن گئی کہاں؟ تیل کی قیمتوں کو لے لیں، انہو ں نے چند مہینے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جب کہ دنیا میں تیل سستا تھا۔ بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔سرکلرڈیبٹ کنٹرول میں نہیں ہے۔ن لیگ کے تین
ادوار کا قرضہ ان کے دوسالوں کے برابر ہے۔فی یونٹ بجلی کی لاگت 12روپے سے زیادہ نہیں ہے، لیکن اس حکومت کی نااہلی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ان کے دوسالوں میں جو ادھا لیا ہے، دوسالوں میں قرضے نوازشریف کے تین ادوار کا ایک طرف ہے، جبکہ ان کے دوسالوں کا ایک طرف ہے۔روپے کی قدر میں 40فیصد کمی آگئی ہے، معیشت نیچے چلی گئی، نوازشریف کی سربراہی میں ہسپتالوں میں ادویات مفت کردی گئی تھیں، لیکن اب مل نہیں رہی، پنجاب کے ہسپتالوں میں سٹی اسکینز، کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات بند کردی گئیں۔عام آدمی کی زندگی تنگ کردی گئی ہے۔
اشرافیہ ا ن کے اردگرد بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں ، لیکن احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دیوار سے لگانا ، پوری قوم تماشا دیکھ رہی ہے، تبدیلی نے لوگوں کی زندگی تباہ کردی ہے، لاکھوں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے گئے، اس سارے نظام کو تباہ برباد کردیا۔لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔خارجی محاذ پر بھی انہوں نے کچھ کم نہیں کیا، سعودی عرب کے بارے میں وزیرخارجہ نے جو کہا کہ وہ ایسا تھا کہ عقل دنگ رہ گئی کہ ایک منجھا ہوا آدمی کیسے یہ بات کرسکتا ہے؟کورونا سے پہلے ہی لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے تھے، کاروبار ٹھپ تھے، کورونا کا بھی منفی اثر ہے، کراچی سے پشاور تک پوری کی پوری تاجر کمیونٹی کو خوفزدہ کردیا گیا، شبلی فراز کیلئے دل میں احترام ہے، لیکن وہ کس کی زبان بول رہے ہیں؟حکومت کشکول توڑنے آئی تھی، کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، مرجائیں گے، بجلی اور مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، وہ ساری باتیں کہاں گئیں؟