حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ ٹویٹ، ماروی سرمد کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر مبینہ گستاخانہ ٹویٹ کرنے پرماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔شہری قیس عظیم کی جانب سے تھانے میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔لہذا ماروی سرمد کے خلاف
قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔قانون کے مطابق جائزہ لےکر کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت آواز بلند کی گئی تھی جب کہ انہیں گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم ماروی سرمد نے گستاخانہ ٹویٹ کرنے پر نہ تو معافی مانگی اور نہ ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ماروی سرمد تنقید کی زد میں رہ چکی ہیں۔کچھ عرصہ قبک میرا جسم میری مرضی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ماروی سرمد اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے درمیان بھی بہت بحث ہوئی تھی، جس پر خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو کھری کھری سنائیں تو ماروی سرمد آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔جب کہ لبرل ازم کا پرچار کرنے والی تجزیہ کار ماروی سرمد ٹی وی پروگرام میں علامہ ہشام الٰہی ظہیر پر برس پڑیں، انہوں نے کہا کہ تم جیسے مولویوں کے پاس لوگ بچوں کو اکیلا چھوڑنے پر راضی نہیں ہوتے، مجرم تم خود ہو، اسی لیے مولویوں کو سزا سے بچاتے ہو، منہ پر داڑھی کا مطلب نہیں تم سب کے مالک بن گئے۔