دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست،وزیراعظم عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“ کا خطاب دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) دنیا کی بااثر 500 مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی، فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“ کا خطاب دیا گیا، مفتی تقی عثمانی پہلے ، آیت اللہ خامنہ ای دوسرے اور زید بن النیہان تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے ادارے نے دُنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں مفتی تقی عثمانی پہلے، آیت اللہ خامنائی دوسرے جبکہ اماراتی حکمران زید النہیان تیسرے نمبر ہر ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16 ویں اور محمد بن سلمان کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ لیکن فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“ اور

مریکی کانگریس کی راشدہ تلیب کو ’’وومن آف دی ایئر‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔2020ء کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر جاری کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 دیگر کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہے۔دیگر با اثر مسلم شخصیات میں ایران کے آیت اللہ خمینی، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ترک صدر طیب اردوگان، سعودی کنگ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب وغیرہ اور اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال شامل ہیں، فہرست میں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، پروفیسر اکبر احمد، صادق خان، الیاس قادری، ملالہ یوسفزئی، خاور قریشی شامل ہیں۔ مسلم شخصیات پر مبنی کتاب میں اثروررسوخ رکھنے والی شخصیات کی کچھ یوں تعریف کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کے پاس ثقافتی، نظریاتی، مالیاتی یا ایسی سیاسی طاقت کا ہونا ہے، جس کا مسلم دنیا پر اثرات مرتب ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button