حکومت کا بڑااقدام ، کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) راوی اربن ڈویلپمنٹ نے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پلانٹ میں لاہور کے کچرے کو استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کی جائے گی ، جب کہ اس پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی نئے راوی شہر کو مہیا کی جائے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پلانٹ 70 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، مذکورہ منصوبے کی فزیبیلٹی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔یہاں واضح رہے کہ محکمانہ غفلت کے باعث لاہور شہر میں جگہ جگہ کوُڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ، شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری

شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں بارش کے پانی میں کوڑا جمع ہونے سے تعفن اٹھنے لگا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو ،دھرم پورہ، اسلام پورہ، گلبرگ، گلشن راوی اور اندرون شہر سمیت بہت سے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بدبو کے باعث مقامی رہائشیوں اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 دن کے اندر صوبائی دارالحکومت لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ، سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے، دو روز میں پورا شہر صاف نہ ہوا تو سخت ایکشن ہو گا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صفائی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں انہوں نے شہر میں ناص صفائی کے انتظامات پر انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا ، اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ شہر کو کچرا خانہ بنا دیا گیا ، کسی کمپنی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ، جو کام نہیں کرتا اسے فارغ کر دیں ، تمام ادارے مل کر لاہور کو صاف بنائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button