پاکستان میں اب چین کی کورونا ویکسین لگائی جائے گی، ڈریپ نےاجازت دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے چین کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چینی کمپنی سائینو فارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، سائینو فارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جس پر ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا۔اجازت ملنے کے بعد اب چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، سائینو فارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، اور یہ چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس

ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ ہے۔ سائینو فارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فی صد ہے، پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کورونا ویکسین سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدے گا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 997 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button