چینی، گھی سمیت 23اشیاخوردونوش کی قیمتوں کتنا زیادہ اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران 23 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہواچینی، گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں چینی 2 روپے نوے پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی حالیہ ہفتے فی کلو گھی کی قیمتوں میں 8 روپے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ دو روپے فی کلو مہنگی ہوئی دو سو گرام پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں گیارہ روپے اضافہ ریکارڈ ہوا مٹن کی فی

کلو قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 7 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی انڈے، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی شرح کم ہو کر 5.77 فیصد ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے جاری ہونےو الی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی، دالوں، گھی سمیت22 اشیاء مہنگی جبکہ 6 اشیاء انڈے، آٹا، سبزیاں سستی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود 6 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں سال 2021ء جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سستی ہونے والی 6 اشیاء میں آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو، انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو، ٹماٹر6 روپے 58 پیسے فی کلو، مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا ہے۔اسی طرح مہنگی ہونے والی 22 اشیائے ضروریہ میں ایک ہفتے میں لہسن 36

پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو، دال ماش ایک روپے67 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود چینی 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button