وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے اضافے کی منظوری دیدی، پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی جس پر انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے اضافے کی سمری مسترد کر دی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ

لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہوجائے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 19 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 76 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔خیال رہے کہ 31 دسمبر2020 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔یکم جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button