بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا
تتہ پانی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت رُک نہ سکی،تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بلااشتعال شدید گولہ باری،سویلین آبادی کے علاقوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ،مکین کسی جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو بھارتی فوج نے ایل اوسی کے تتہ پانی گوئی سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر بلااشتعال شدید گولہ باری شروع
کردی اور ہیوی گنوں سے سویلین آبادی کے علاقوں رڈکٹھار،بٹالی، سندھارہ ،کنیٹ کو نشانہ بنایا ، گولہ باری کی آوازیں دوردورتک سنائی دیتی رہیںتاہم ان علاقوں کے مکین کسی جانی ومالی نقصان سے محفوظ رہے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی، ایل اوسی کے ان علاقوںمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کے باعث خوف وہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے اور مکینوں کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے۔