فیاض الحسن چوہان کی عثمان بزدارکے کان میں سرگوشی ، کس بات سے منع کردیا
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ کو نیب کیخلاف بولنے سے منع کردیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک میں عدالتوں میں پیش ہوا، ایف آئی اے میں پیش ہوا، نیب میں بھی پیش ہوں گا، جس پر فیاض الحسن چوہان نے سرگوشی کی کہ نیب کیخلاف نہیں بولنا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی میڈیا سے گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیشی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرر ہے ہیں، اور اس موقع پر ان کے نزدیک وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدار
کے کان میں سرگوشی کی کہ نیب کیخلاف نہیں بولنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی تحقیقات سے نہیں گھبراتا،نیب نے بلایا ہے تو ضرور جاؤں گا، سب کچھ قانون کے مطابق چل رہا ہے۔میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ نیب ایک بار نہیں دس بار بار بلائے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جا رہی ہے اور ہم پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں اس کے باوجود عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوا اور نیب میں بھی پیش ہوں گا۔روزانہ ہزاروں فائلیں ہوتی ہیں اور ہرفائل میرے پاس نہیں آتی تاہم ہم تمام معاملات قانون کے مطابق چلا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین اپنا کام کریں، ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔ پنجاب بڑا صوبہ ہے اور میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھا ہے لیکن جہاں جہاں مسائل نظر آتے ہیں وہاں کارروائی کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے دورہ لاہور میں ہماری انتظامیہ کی تعریف کی ہے اور جب ہمارا دامن صاف ہے تو پھر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم ہر جگہ جائیں گے اور تفصیلات بتائیں گے۔ ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے۔