انتہائی افسوسناک خبر، 40افراد لقمہ اجل بن گئے، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40

ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار351 کیسز، ‏اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار451 ہوگئی۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 4 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 111 تک پہنچ چکی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 60 ہزار 751 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 351 ہے۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button