عمران خان کی قیادت پر اعتماد کااظہار، سام سنگ کا پاکستان میں سمارٹ فون اسمبلی پلانٹ لگانے پر غور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پاکستان میں اپنا پلانٹ لگانے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس کے تحت سام سنگ کے اسمارٹ فون پاکستان میں ہی تیار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس کے نفاذ اور موبائل پالیسی
کے نتیجے میں پاک میں اسمارٹ فون کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہورہا ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سیمسنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سام سنگ پاکستان میں اسمارٹ فون اسمبلی پلانٹ لگانے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے، منصوبے کے تحت سام سنگ کے اسمارٹ فون پاکستان میں ہی تیار ہوں گے۔