عثمان بزدار کی کرسی خطرے میں پڑگئی، افسران وزیراعلیٰ پنجاب کو سرپرائز دینے کیلئے تیار
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے افسران آئندہ دنوں وزیراعلیٰ کے احکامات ماننے سے انکار کرسکتے ہیں،سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سارا ملبہ ڈی جی ایکسائز پر ڈال دیا، اس سے باقی کام بھی رک جائیں گے،شہباز شریف اور پرویز الٰہی نے اپنی بیوروکریسی کیلئے اسٹینڈ لیا، لیکن اب عثمان بزدار بچ نہیں سکتے، افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ تحریک انصاف کانوازشریف کو واپس لانے اور میڈیکل بیس پر بھیجنے کا کمزور مئوقف ہے، پی ٹی آئی پہلے اپنے وزیروں کا احتساب کرے جنہوں نے لکھ کردیا تھا کہ اگر باہر نہ گئے تو ان کی زندگی کو شدید
خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔آج نوازشریف کی ایک اور تصویر آئی ہے وہ ایک باڈی بلڈر کے ساتھ کھڑے ہیں، ماشاء اللہ صحتمند ہیں، پلیٹ لیٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اخلاقی طور پر ان کو خود آجانا چاہیے۔ جہاں تک مریم نواز اور شہبازشریف کی بات ہے تو شک نہیں کہ خاندان میں دراڑ آئی ہوئی ہے، مریم نواز گروپ زیادہ طاقتور ہے، وہ پارٹی کوٹیک اوور کرنا چاہتا ہے۔ کچھ باتیں شیخ رشید کی ٹھیک ہیں، لیکن کچھ نہیں، کیوں بہت سارے فیصلے شیخ رشید نے نہیں بلکہ اوپر کسی اور نے کرنے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بلاول بھٹو کی حالت اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی کہہ دے کہ میرا میاں خرچہ نہیں دے رہا، تو اس کو بھی یہ بلالیں گے، انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان کے خلاف گھٹیا باتیں کی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں ٹرلنگ کرتی ہیں۔انہوں نے ایک سوال میں کہا کہ عثمان بزدار کی ذات پربہت سوالیہ نشان ہے،وہ ڈلیور بھی نہیں کررہے، جو کررہے ہیں وہ بھی ایسے ہی ہے، اصول یہ ہے کہ ان کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا، انہوں نے سارا الزام اپنے ڈی جی پر ڈال دیا ہے۔بیوروکریسی اچھی بری نہیں ہوتی ، بیوروکریسی اتنی اچھی ہوتی ہے جتنے اچھے آپ ہیں۔ ہوگا یہ کہ نیب سیکرٹری کو بلا لے گی،اس سے باقی کام بھی رک جائیں گے۔ شہباز شریف اور پرویز الٰہی نے اپنی بیوروکریسی کیلئے اسٹینڈ لیا، اس سے عزت بڑھتی ہے۔ آنے والے دنوں میں افسران احکامات ماننے سے انکار کرسکتے ہیں، مکافات عمل ہے، عثمان بزدار بچ نہیں سکتے۔کیونکہ عثمان بزدار ایسی چیزیں لکھ کر نہیں بلکہ احکامات دیتے ہیں۔