یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا بی اے میں داخلہ لینے والے 76 سالہ بزرگ کوایم اے تک مفت تعلیم دینے کا اعلان
مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)بی اے پاس کرنے والے 76 سالہ بزرگ نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے لیے ایم اے تک فری تعلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے 76 سالہ بزرگ شہری نے ایف اے پاس کرنے کے بعد بی اے میں داخلہ لے لیا، سید محمد خان کا کہنا ہے کہ 1962 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1963 میں سرکاری سکول میں بطور استاد بھرتی ہوا، جہاں سے 2004 میں ریٹائر ہوا، 2020 میں ایف اے کا امتحان پاس کیا اور اب بی اے کرنا چاہتا ہوں۔سید محمد نے اپنی جوانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میٹرک درگئی ہائی سکول سے پاس کیا اور 1963 میں ایک
سرکاری سکول میں دینیات کے استاد مقرر ہوگئے۔ اس کے بعد یہ سفر جاری رہا اور 2004 میں انہوں نے 60 سال تعلیم کے پیشے سے وابستگی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی سال 2020 کے سالانہ امتحان میں میں نے ایف اے پاس کیا اور شوق ہے کہ آگے بھی تعلیم حاصل کر سکوں۔76 سالہ بزرگ کو یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے لیے ایم اے تک فری تعلیم دی جائے گی۔ جب 76 سالہ بزرگ یونیورسٹی آف مالا کنڈ میں بی اے کا داخلہ لیا تو یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے ان کی فیس بھی ادا کر دی اور ایم اے تک مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ سید محمد کی چار بیٹیاں ہیں اور آج کل وہ اپنی بیٹی کے ہی گھر میں مقیم ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ کچھ عرصہ پہلے وفات پا چکی ہیں اور گھر میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا اور کوئی موجود نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجبوری کے تحت گھر میں نہیں رہ سکتا لیکن تعلیم کا اتنا شوق ہے کہ حال ہی میں ملاکنڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے وائس چانسلر سے ملنے گیا تھا۔ سید محمد کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بی اے کرنے کے بعد ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کروں۔