نواز شریف کوپاکستان نہ بھیجنے کیلئے برطانیہ پر عالمی دبائو، 2ممالک کی بھرپور لابنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں،اس کا ن لیگ کو اخلاقی اور انتظامی طور پر کیا نقصان ہو گا،نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے میں بیرونی لابنگ کا کتنا ہاتھ ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پر عالمی دباؤ ہے کہ وہ نواز شریف کو پاکستان نہ بھیجے۔برطانیہ نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گا،ان کی اپنی وجوہات ہیں۔میرے خیال میں عدالت سے بھی نواز شریف کو واپس لانے کی اجازت نہیں ملے گی۔پاکستان کو برطانوی عدالتوں میں جانا پڑے گا اور بتانا پڑے گا کہ نواز شریف چور ہے،قانون کے مطابق انہیں واپس کیا جائے۔ظفر ہلالی نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے میں اسرائیل اور انڈیا لابی کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف

پاکستان واپس نہ آئیں۔۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانا مشکل ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی واپس لائے تو وہ آئیں گے۔نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس دور حکومت میں پاکستان واپس نہیں آسکیں گے کیوں کہ حکومت پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ موجود ہی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ کو پاکستان واپس کس طرح لاسکتے ہیں اب صرف ایک ہی صورت ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی واپس لائے تو وہ آئیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button