تبدیلی کی دعویدار حکومت کی پاکستان ریلوے کو بند کرنے کی تیاریاں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان سٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بھی بند کرنا پڑجائے گا ، کیوں کہ ساری ریلوے کو نہیں چلا سکتے ، اس لیے کچھ حصے کو آئوٹ سورس کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کام ہم خود نہیں کرسکتے وہ آؤٹ سورس کردیں گے لیکن ملازمین کو ریلوے سے نہیں نکالیں گے بلکہ اضافی افراد کو پرائیویٹ پارٹنر کمپنیوں کو منتقل کیا جائے گا کیوں کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں کہ ہم ریلوے کو نہیں چلاسکتے اور اگر ایسا ہی رہا

تو اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بند کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے ، ان کی طرح کام تو نہیں کرسکتا لیکن کوشش ضرور کروں گا کیوں کہ ریلوے کی وزارت بہت مشکل ہے ، شیخ رشید نے جس طریقے سے کام کیا ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔دوسری طرف ہشت گردی کے خطرے کے باعث ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے کیوں کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے دہشت گردوں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا جس نے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے بنارکھے تھے ، ان خطرات کے باعث ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام اسٹیشنوں پر اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ، ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں جب کہ ٹرینوں میں ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button