ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے، ہمیں طعنے نہ دیے جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ریاست مدینہ کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں۔ سینٹ انتھونی اسکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی، ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں، پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل اور اقتدار میں آنے سے پہلے اپنا پارٹی منشور جاری کیا تھا جس میں عمران خان نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان میں مدینہ کی طرز کا قانون لائیں گے جس سے پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا ہی ایک ماڈل بنا دیا جائے گا۔ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ناقدین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکثر بیانات دئے کہ کیا یہ عمران خان کی مدینہ کی ریاست ہے جس میں عوام بھوکی مر رہی ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ تاہم ناقدین کی اس تنقید پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کرارا جواب دے دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button