وزیراعظم کا گلگت میں ایک بھی نشست نہ جیتنے والی جماعت کوبھی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خلان نے جلد ایم کیو ایم کو گلگت بلتستان حکومت میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان حکومت میں شراکت کا مطالبہ دہرایا گیا اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو تحریری معاہدہ بھی یاد دلایا جس معاہدے پر ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں امیدوار دستبردار کروائے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان حکومت میں معاہدے کے تحت ایم کیو ایم کا مشیرشامل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ، ملاقات میں تحریک

انصاف سے گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراء اسد عمر اور علی حیدر زیدی ، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ جب کہ ایم کیو ایم کی طرف سے امین الحق ، خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل اور حیدر رضوی بھی ملاقات میں شریک تھے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جہاں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی طرف سے حکمراں جماعت کو سینیٹ انتخابات میں مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کرلیا، اس حوالے سے ایم کیوایم نے یقین دہانی کروائی کہ سندھ سے سینیٹرز بنانے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم نے لاپتا کارکنان ، بند دفاتر کا معاملہ اٹھایا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم کے مطالبات سے آگاہ ہیں تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے، کراچی کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، جلد کراچی آ کر تمام معاملات خود دیکھوں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button