افواج پاکستان نے پہلے بھی دشمن کے عزائم ناکام بنائے ، اب بھی بنارہی ہے

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کی ملاقات جبکہ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کا لہو رائیگان نہیں جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ دنیا کی بہترین افواج اور جذبہ ایمانی موجود ہے انشا ئاللہ پاکستان سے دہشت گردوں کا سفایا کیا جائے گا ۔بھارت کو پاکستان کی ترقی اور استحکام ہضم نہیں ہورہا ۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروٖغ کے لئے جتنا کام پاکستان میں ہورہا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ کورونا ایس او پیز بارے آگاہی میں علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی حافظ طاہر محمود اشرفی نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات اور علماء کے کردار سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت سمیت امن دشمن قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیںاور وہ ہمیشہ سے امن کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور امن کا قاتل ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی بھارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گورنر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ،شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم ان شہداء کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے اور امن کے قیام کے لئے پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب سے نریندر مودی اقتدار میں آیا ہے خطے کا امن دائو پر لگا ہے ۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کوئی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت سمیت جو کوئی بھی امن کے خلاف سازش کرے گا اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button