فغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، پاکستان نے افغان طالبان کو دوٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں علم ہے کہ ہندوستان پاکستان کو گزند پہنچانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لاتا رہتا ہے اس حوالے سے ہم نے پچھلے دنوں ٹھوس شواہد اور ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر بھی عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں دیر پا اور مستقل قیام امن کا متمنی ہے۔ افغان طالبان کے وفد کے ساتھ ہونے والی گذشتہ دو نشستیں انتہائی سود مند رہیں۔دوحہ میں امریکہ طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے میں، پاکستان نے اپنا ممکنہ مصالحانہ کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے قواعد و ضوابط

پر اتفاق انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان شروع سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کا واحد راستہ نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے لازم و ملزوم ہے ۔پاکستان افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی برادرانہ مراسم کے فروغ کا متمنی ہے۔افغانستان اور پاکستان کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اور معاشرتی اقدار ہیں ہمیں ان اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے خطے میں بہتری کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہم ان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کے متمنی ہیں جس کے لیے ہم عالمی برادری سے تعاون کی درخواست کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button