ارطغرل غازی کے کردار انگین التان کیساتھ 5لاکھ ڈالر کے فراڈ کا معاملہ، حقیقت سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) گذشتہ دنوں تُرکی کے اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی نے پاکستان کا دورہ کیا۔انگین التان کاروباری شخصیت کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان آئے۔اس دوران معاملے نے اس وقت نیا موڑ اختیار کیا جب یہ خبر سامنے آئی کہ میاں کاشف نے اداکار انگین التان کو معاہدے کی پوری رقم ادا نہیں کی۔اسی حوالے سے کاشف ضمیر نے انگین التان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاہدے کا ایک حصہ میڈیا کے سامنے آیا ہے پورا سامنے نہیں آیا۔معاہدے کے مطابق انگین التان نے دو دن کے لیے پاکستان آنا تھا اور 15 روز بعد

شوٹنگ کے سلسلے میں دوبارہ پاکستان آنا تھا،انگین التان کو ادائیگی کا دوسرا حصہ ہم نے اس کے دوسرے دورے پر دینا تھا۔معاہدے کے عین مطابق اداکار کو آدھی ادائیگی ہم کر چکے ہیں جب کہ آدھی ادائیگی اس وقت کرنی ہے جب وہ ہمارے لیے شوٹ کریں گے،کاشف ضمیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سے انگین التان نے آدھی رقم کا تقاضا کیا یا حکومت پاکستان سے کوئی شکایت کی۔جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان معاہدہ پہلے سے ہی واضح تھا، بلکہ انگین التان پاکستان میں چلنے والی نیوز پر حیران ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا میڈیا کیا کر رہا ہے۔انگین التان کی جانب سے کسی قسم کی شکایت کا اظہار نہیں کیا گیا۔پاکستان میڈیا بھی یہ تسلیم کر رہا ہے کہ ترک میڈیا پر یا اداکار کی اپنی جانب سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔کاشف ضمیر نے مزید کہا کہ میں دنیا کو تو وہ معاہدہ نہیں دکھا سکتا لیکن یہ معاہدے میرے پاس بھی موجود ہے اور انگین التان کے پاس بھی موجود ہیں۔اپنے خلاف درج مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام الزمات کی تردید کرتا ہوں،ماضی میں چھوٹی موٹی لڑائیاں ہوئیں جس پر مقدمات بنے۔میری لڑائی موٹروے پولیس کے ساتھ ہوئی تھی ،میرے والد کی وفات ہوئی تھی، میں واپس آ رہا تھا تو موٹروے پولیس سے لڑائی ہوئی ،ظاہر ہے اس وقت میں پریشان تھا۔کاشف ضمیر نے مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو یا نہ ہو لیکن اس کا اداکار انگین التان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کو تو میں نے شوٹنگ کے لیے بلانا ہے۔انگین التان بہت بڑے اداکار

ہیں اور انہوں نے معاہدہ کرنے سے قبل ظاہر ہے ایک ایک چیز کا پتہ کروایا ہو گا، میرے خلاف ایک مہم چل رہی جس کے پیچھے معروف برینڈ ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ ہم انگین التان کو نہیں لا سکے تو یہ بچے کیسے لے آیا،انہوں نے مزید کہا کہ انگین سے پہلی ملاقات پر انہیں 60 لاکھ کی انگوٹی بھی دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button