چین نے پاکستان کو بھائی قرار دیتے ہوئے ایسا اعلان کردیا کہ دشمن ممالک کے تن بدن میں آگ لگ گئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف اچھے بھائی ہیں بلکہ بہترین پارٹنرز بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کو اپنے آڈیو پیغام میں چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات میں مزید مضبوطی اور اعتماد کا موجب قرار دیا۔چین کے صدر نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک لینڈ مارک ہے جس سے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان اور چین میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان قربتوں میں اضافہ ہوگا۔ صدر شی جن پنگ نے سی پیک کی تعمیر اور بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کے
متعلقہ حکام اور افسران کے مشترکہ اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹس سے وابستہ افراد کا ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا بے حد ضروری ہے۔چینی صدر نے یہ آڈیو پیغام اس وقت بھیجا ہے جب حال ہی میں بھارت نے بیلٹ اینڈ روڈ کے آزاد کشمیر کے علاقوں سے گزرنے پر اعتراض اُٹھایا تھا تاہم چین کی جانب سے بھارتی اعتراض کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب سے ملنے دو روزہ سرکاری دورے پر کل چین پہنچے تھے جہاں دونوں کے درمیان سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر عارف علوی نے وزیر خارضہ کے ذریعے تحریری خط بھی بھیجا تھا جس پر چینی صدر شی جن پنگ نے صدر عارف علوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔