سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانا غیر آئینی ہے،فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانا غیر آئینی ہے ، الیکشن دوبارہ کرائے جائیں اور عوام کی منتخب حکومت لائی جائے ، ہم تمام کارڈ بیک وقت نہیں دکھاتے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہم سینیٹ کا الیکشن فروری میں کرائیں گے جبکہ ووٹنگ شو آف ہینڈ سے ہوگی۔ الیکشن کرانا ایکشن کمشن کا کام ہے، جعلی وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ اعلان کرے۔ الیکشن کمیشن اگر آزاد ہے تو فوری نوٹس لے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا الیکشن غیر آئینی ہے۔ کورٹ آئین کی تشریح تو کر سکتی ہے لیکن اسے تبدیل نہیں کر سکتی۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ شو آف ہینڈز کیساتھ الیکشن کرائے جائیں۔ لگتا ہے پوری کابینہ ہی جاہل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے نفرت میں اضافہ ہو۔ ہم ہر قمیت پر ووٹ کا حق چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو باتیں کرنے والے عدالت جائیں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔ ہم کچھ چیزوں کا وقت پر استعمال کریں گے۔ ہمارے پاس 3 ماہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ہیں۔ عوام کی۔کیفیت کا حکومت کو اندازہ ہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے جائیں، سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا ، جس میں طے کردہ ایجنڈے کے علاوہ سیاسی ، معاشی اور کورونا وباء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، کابینہ اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کروانے پر بھی مشاورت کی گئی ، حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے پر غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے رجوع کیا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی ، جب کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں ، تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں پولنگ شوآف ہینڈ کے ذریعے کروائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button