پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور پولیس نے ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزارت داخلہ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ مؤومنٹ کے رہنما علی وزیر کو گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد پشاور پولیس نےتھانہ شرقی کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے علی وزیر کی حوالگی کے حوالے سے خیبرپختونخواہ محکمہ داخلہ کو خط لکھے گئے۔ پولیس نے اپنے خط میں لکھا کہ پی ٹی ایم کی 6 دسمبر کو کراچی میں ہونے والی ریلی میں علی وزیر نے ملک مخالف تقریر کی اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی۔پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ علی وزیر کے خلاف مقدمہ

درج ہے اور وہ مفرور بھی ہے، گرفتاری اور حوالگی کے حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت مدد فراہم کرے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ علی وزیر کو گرفتار کر کے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے، علاوہ ازیں اُس کی گرفتاری کیلئےکراچی پولیس کی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔علی وزیر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق رواں ماہ کی 6 تاریخ کو کراچی میں ہونے والے پی ٹی ایم جلسے میں علی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ خطاب میں ملک مخالف باتیں بھی کیں۔سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط پر خیبرپختونخواہ کے وزارت داخلہ نے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر کے حوالگی کی ہدایت کردی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button