پٹرول بحران کا خدشہ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل ٹینکرزکی ہڑتال کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے روات کے قریب درجنوں ٹینکرز کھڑے کر دئیے ہیں۔بدھ کوآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان بٹ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق راولپنڈی انتظامیہ نے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ٹینکرز کو نقل و حرکت کی اجازت دی ہے تاہم 8 گھنٹوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مطلوبہ سپلائی دینا ممکن نہیں،اس لئےانتظامیہ سےمذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال پر مجبور ہیں۔آئل ٹینکرزکی ممکنہ ہڑتال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد،بالائی علاقوں،خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں پٹرول و ڈیزل کی سپلائی بند رہے گی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ٹینکرز کی نقل و حرکت کیلئےوقت نہ بڑھایا گیا توہڑتال کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائےگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button