پاکستان میں گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جلد گاڑیاں سستی ہونے کی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی جیسے شہروں کے ماحول کے لیے یہ الیکٹرک وہیکل پالیسی اہم ہے،

کیونکہ بڑے شہروں میں 35 فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کی وجہ سے ہے۔انہوں نے خوشخبری سنائی کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موبائل فون بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں بہت جلد پاکستان میں آپریشن شروع کریں گی، ای سی سی نے موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے مزید کاہ کہ میڈ ان پاکستان کی مہم میں یہ بڑی کامیابیاں ہیں، بہت جلد ہم اپنی الیکڑک گاڑیاں اور موبائل فونز بنا رہے ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم اب اپنے وینٹیلیٹرز بنا رہے ہیں، جلد ایکسرے اور ڈائلیسز مشینیں بھی بنائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button